ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھارت اور چین کی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکا کے معروف بزنس میگزین فوربس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستانی معیشت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات اور معیشت کے استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھارت اور چین کی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی مالیت میں گزشتہ 5 سال کے دوران 400 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ اس عرصے کے دوران چین کی اسٹاک مارکیٹ کی مالیت میں صرف 16 فیصد اور بھارت کی اسٹٓاک مارکیٹ کی مالیت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔