پیر, 25 نومبر 2024


عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کردی

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ سات فیصد رہے گی عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کر دی، عالمی بینک کی جانب سے جنوب ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی شرح نمو پانچ فیصد ہوجائے گی، دوہزار اٹھارہ میں پاکستانی معاشی ترقی پانچ اعشاریہ چار فیصد تک متوقع ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی بنیادی وجہ پاک چین اقتصادی رہداری ہے، جس سے مقامی تعمیراتی شعبے میں بہتری آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق غربت کے خاتمے اور مستحکم اقتصادی ترقی کیلئے معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیانے عالمی معاشی سست روی کے برعکس بہتر معاشی کارکردگی کا مظاہر کیا ہے، جنوبی ایشیا کی معاشی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment