بدھ, 27 نومبر 2024


گزشتہ تین سال میں ٹیکس وصولی میں 60 فیصد اضافہ ہوا

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لیے مکمل خود مختاری دے دی ہے۔ ایف بی آر کی چیف کمشنرر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر بلاواسطہ ٹیکسوں اور فائلرز کی تعداد میں اضافے پر توجہ دے اور ٹیکس دہندگان کو دوستانہ ماحول اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں ٹیکس وصولی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کا محصولات کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس کے لیے ایف بی آر کو مکمل خود مختاری دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی وجہ سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، اقتصادی ترقی کے 5 سال کے اہداف ڈھائی سال میں حاصل کیے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ سکوک بانڈز کی فروخت کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں سری لنکا اور بحرین کے مقابلے میں پاکستان کو سکوک بانڈز کا بہتر ریٹ ملا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment