بدھ, 27 نومبر 2024


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا


ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، امریکی خام تیل کی قیمت گزشتہ چار ماہ میں پہلی بار پچاس ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جار ہا ہے، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت چار ماہ میں پہلی بار پچاس ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت باون ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں آئندہ ہفتے میں اضافہ متوقع ہے، امریکی اسٹریٹجک ذخائر میں کمی اور اوپیک ممالک کے درمیان معاہدہ کے باعث خام تیل کی قیمت بڑھے گی۔ واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک نے آٹھ سالوں میں پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment