ایمز ٹی وی (تجارت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے اخبارایمرجنگ مارکیٹنگ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکو2016کیلیے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قراردیا ہے اور انھیں جنوبی ایشیا کیلیے فنانس منسٹر آف دی ایئرایوارڈدینے کااعلان کیا ہے۔
اسحٰق ڈار نے امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کو اپنا ایوارڈ وصول کرنے کااختیار دیاہے۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ایل او سی کی صورتحال، جوائنٹ سیشن کی وجہ سے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیاتھا۔ اخبار ایمرجنگ مارکیٹنگ نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کووزیر خزانہ آف دی ایئر کے ایوارڈ کیلیے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
ایوارڈ دینے کی تقریب دی ولرڈ انٹرکانٹیننٹل ہوٹل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی، ایمرجنگ مارکیٹنگ نامی اخبار کی جانب سے وزیر خزانہ کو لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ پر اس وقت مشکل وقت ہے اور بین الاقوامی فنانشنل مارکیٹ کے بحران میں ہونے کے باوجود وزیر خزانہ ا سحٰق ڈار کی اپنے ملک و قوم کی فنانسز و مالی معاملات کی قیادت قابل تحسین ہے اور وزیر خزانہ ا سحٰق ڈار نے جب سے اپنے ملک کے وزیر خزانہ کاعہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے جواقدامات اٹھائے اس کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی ومالی حالت بہت بہتر ہوئی ہے جبکہ عالمی فنانشل مارکیٹ بحران کا شکار ہے۔