جمعرات, 28 نومبر 2024


پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیا

ایمز ٹی وی (تجارت) درجہ بندی کرنیوالے عالمی مالیاتی ادارے موڈیزنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیاہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اگلے سال جون میںمالی سال کے اختتام پرمجموعی قومی پیداوارکی شرح نمو4.9فیصدتک ہونے کاامکان ہے جو2008 کے بعد سے تیز ترین شرح ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موڈیزنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے۔ اپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیز نے کہاکہ اگلے سال کے اختتام تک پھنسے ہوئے قرضے جون2016کے اختتام تک 11.1 فیصدکے مقابلے میں کم ہوکرمجموعی قرضے 10فیصدتک آجائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment