اتوار, 24 نومبر 2024


صنعتوں کو چوبیس گھنٹے بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی


ایمز ٹی وی (تجارت) سوئی نادرن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی کم نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صنعتوں کو چوبیس گھنٹے بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، تاہم رواں سال موسم سرما میں صنعتوں کو اضافی گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے اضافی گیس کی فراہمی کا پلان تیار کیا ہے، گیس سپلائی بہتر ہونے کے باعث صنعتی سیکٹر کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment