ایمز ٹی وی( تجارت) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیپرا کو دئے گئےجوابی خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک کے حوالے کر نے سے پہلے تمام تصفیہ طلب امور حل کیے جائیں، نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے حق میں جو فیصلے دیئے جا چکے ہیں ان کے مطابق مختلف مدت میں اربوں روپے کی رقم کے الیکٹرک کے ذمہ واجب الادا ہیں اس کی واپسی یقینی بنائی جائے ۔
شنگھائی الیکڑک کے ساتھ ہونے والا معاہدہ تمام تفصیلات کے ساتھ نیپرا اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اضافی ملازمین کی مد میں 15پیسے فی یونٹ مسلسل وصول کیے جاتے رہے جبکہ کے الیکٹرک نے 11-2010میں ڈاؤن سائزنگ کر کے اضافی ملازمین نکال دیئے تھے۔ اس میں مد میں 35 ارب روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔