پیر, 25 نومبر 2024


امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایمز ٹی وی (بزنس) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ جس میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی اکہتر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی دو حالیہ اقساط کے اجراء، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد اور سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ سے زندہ جانوروں کی درآمد کے حوالے سے اختلافی امور طے پا گئے ہیں۔ جانوروں کی در آمد جلد شروع ہو جائے گی۔ رچرڈ اولسن نے نئی ڈرگ پالیسی کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈرگ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جاری کی گئی جبکہ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی بحالی کر سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات معشیت میں بہتری کا مظہر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment