پیر, 25 نومبر 2024


آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان 6 روز بعد تجارت بحال

ایمز ٹی وی (بزنس) مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان چھ روز بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ 

ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) امتیاز وائیں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے 50 ٹرک مقبوضہ کشمیر جبکہ ، مقبوضہ کشمیر سے 21 ٹرک واپس آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں ۔ چھ روز قبل مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ٹرک سے ممنوعہ سامان کی برآمدگی کے الزام پر تجارت بند ہوگئی تھی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment