پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان کا تجارتی وفد امریکہ کا دورہ کرے گا

 

ایمز ٹی وی (تجارت) امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفد پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکہ کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی امور کے قونصلر جوئیل رابرٹ گارویرک کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجر، کسانوں اور زرعی ماہرین کا وفد28 جنوری سےامریکہ کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد امریکہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور زراعت کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

وفد پولٹری، گوشت اور فیڈ انڈسٹریز کے متعلق امریکہ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹرنیشنل پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ یاد رہے کہ زراعت کا پاکستانی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد اور روزگار میں حصہ چالیس فیصد ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے پاکستان کو زرعی اشیاء کی برآمدات 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی وفد کاٹن کمیشن، امریکی محکمہ زراعت اور اس کی ریسرچ سروس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment