لاہور: پنجاب میں آئندہ 3 ماہ کے لیے فصلوں کی باقیات، ٹائر، پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں فضائی آلودگی پر قابو اور اسموگ کو کم کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کا اطلاق آج بدھ یکم اکتوبر سے ہوگا۔ یہ پابندی صوبے میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2019 تک 3 ماہ کے لئے لگائی گئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق صوبے بھر میں ٹائر، پلاسٹک مٹیریل وغیرہ جلانے پر پابندی عائد ہو گی۔ کھیتوں میں آگ لگانے پر پابندی ہو گی۔ یہ فیصلہ فضائی آلودگی اور فوک کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔