ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ چل رہا ہے ۔ اس کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جائے ۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی نوٹوں کی اسمگلنگ کی شکایات ملی ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا تاکہ تاکہ کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے ۔ 2017 میں عالمی مارکیٹ میں تیل کا نرخ 52 ڈالر فی بیرل رہے گا۔ 2016 میں تیل کا نرخ 41 ڈالر فی بیرل رہا مگر پھر بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ درآمدات میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر کیپٹل گڈز، مشینری اور پاور مشینری کی درآمد سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔