ایمز ٹی وی (تجارت) ایف بی آر نے 13 ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری درآمدات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے دیئے گئے 180 ارب روپے کے ٹیکسٹائل پیکیج کے ثمرات نظر آنے لگے۔ ایف بی آر نے 13 ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری درآمدات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ایف بی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق برآمدات کے لئے استعمال ہونے والی 13 مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کو 17 جنوری 2017 سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے برآمد کنندگان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مسابقت کر سکیں گی اور مستقبل قریب میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔