پیر, 25 نومبر 2024


چینی کنسورشیئم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اہم کردار

ایمز ٹی وی(تجارت) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا پہلا اجلاس گزشتہ روز جمعہ کو ہوا جس میں چینی کنسورشیئم کے 4 ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شامل چینی ڈائریکٹرز میں شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے کیو بو، چائنا فنائنشل فیوچرز ایکسچینج کے ژینگ ایچ یو اور مس یو ہوالی اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لی پنگ شامل تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اس نئے بورڈ میں میں 15 ممبران ہیں جس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین اور نامزد ڈائریکٹر منیر کمال اور ایک اور نامزد ڈائریکٹر معین محمد شامل ہیں۔
بورڈ کے 4 منتخب ڈائریکٹرز میں عبدالمجید عدم، احمد چنائے، عابد علی حبیب اور محمد یاسین لاکھانی شامل ہیں۔
سمیر احمد، راحت کونین حسن، توفیق اصغر حسین اور محمد نعیم بورڈ کے خود مختار ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔
جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انتظامی ڈائریکٹر کی حیثیت سے ندیم نقوی اس نو تشکیل کردہ بورڈ کو اکھٹا کرتے ہیں۔
اجلاس کے موقع پر سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ظفر حجازی نے بھی بورڈ ممبران سے ملاقات کی اور پاکستان اسٹاک ایکسیچینج کی انتظامیہ کے مضبوط، پیشہ ور اور خودمختار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کنسورشیئم نے کمرشل حکمت عملی اور اپنے تجربات کا تبادلہ کرکے اسٹاک ایکسچینج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ظفر حجازی کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک تفصیلی 3 سالہ کاروباری پلان کا منتظر ہے جس کی مدد سے مارکیٹ کی حد اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے عملی اقدامات سمیت دیگر اہم معاملات میں مدد ملے گی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment