ایمز ٹی وی(تجارت) امریکا میں شرح سود بڑھنے کی توقعات پر ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 9 اور سونا ڈھائی فیصد سستا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی اونس قیمت مزید 25 ڈالر کم ہوکر 1201 ڈالرفی ہوگئی۔
ہفتے کے دوران خام تیل کے سودوں میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس سے خام تیل 4ڈالر 84 سینٹ کمی کے بعد نومبر کی کم ترین سطح 48 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے ۔
عالمی سطح پر سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ یلن کے عندیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔
یلن نے بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح فیڈ کے ہدف میں رہنے کی صورت میں شرح سود بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ فیڈ شرح سود کا تعین مارچ کے اختتام پر کرےگا۔