منگل, 26 نومبر 2024


مرغی کی قیمت میں اضافہ،سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 

ایمز ٹی وی ( تجارت )ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
لاہور کے اتوار بازاروں اور عام مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور مرغی کی قیمتوں کو پَر لگ گئے ۔اتوار بازاروں میں ٹماٹر نایاب ہوگئے،سبز اور کچا ٹماٹر 100روپےکلو تک بکنےلگا ۔
اتوار بازارانتظامیہ کا کہنا ہے کہ100روپےکلو کچا ٹماٹر سبسڈی پر دیا جا رہا ہے، ایک گاہک کو ایک کلو سے زائد ٹماٹر نہیں دیا جا رہا ۔
لاہورکی عام مارکیٹ میں ٹماٹر100سے175روپےکلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ لہسن90روپے،ادرک 85روپے،بھنڈی 120روپے،کریلا160روپےکلومیں بیچا جارہا ہے۔
کراچی میں بھی مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے۔چکن 350 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلوہوگیا جبکہ بھنڈی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک جاپہنچی ۔
پشاور میں مرغی کی قیمت 191 روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔بھنڈی 120 روپے فی کلو اورٹماٹر 150 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment