پیر, 25 نومبر 2024


اجناس کی پیداوار 109.5 ملین ٹن رہنے کی توقع

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران روس کی اجناس کی برآمد کم رہے گی جس کی وجہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔سوو ایکو ایگریکلچر کنسلٹنسی کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2017-18 ء کے دوران اس کی اجناس کی پیداوار 109.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے ۔
اس سے پہلے کنسلٹنسی نے اجناس کی پیداوار 112.5 ملین ٹن رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ادارے کا کہنا ہے کہ 2017-18 ء کے دوران اجناس کی برآمد 34.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔2016 ء میں 36.3 ملین ٹن اجناس برآمد کی گئی تھیں۔
کنسلٹنسی نے بتایا کہ 2017 ء میں گندم کی پیداوار 62.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جبکہ 2016 ء میں پیداوار 73.3 ملین ٹن رہی تھی۔2017-18 ء کے دوران روس کی گندم کی برآمد 24.5 ملین تن رہنے کی توقع ہے جبکہ 2016-17 ء میں اس کی برآمد 27 ملین ٹن رہی تھی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment