اتوار, 24 نومبر 2024


وزیرخزانہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیرخزانہ نے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام شینن اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں ٹام شینن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا سے باہمی تعلقات کو ایک بار پھر بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں، تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ ملاقات کے بعد گفتگو میں ٹام شینن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے ختم کرنے پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment