منگل, 26 نومبر 2024


سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا

ایمز ٹی وی (بزنس) سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری نے موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موبائل کمپنیاں انعامی اسکیموں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کر رہی ہیں جو غیر قانونی ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا کمپنیاں ایسی اسکیمیں فوری طور پر بند کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment