بدھ, 01 مئی 2024


پاک ایران گیس پائپ لائن چین تعمیر کرے گا، امریکی جریدے کا دعویٰ

ایمز ٹی وی (بزنس) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن چین تعمیر کرے گا۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر چین کرےگا اور اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ رواں ماہ چین کے صدر ژی جنگ پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر طے پا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جنرل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم پاک ایران گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں اور منصوے پر کام شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن تہران کے جوہری پروگرام پر عالمی پابندیوں کے باعث منصوبے کی تعمیر میں شدید مشکلات درپیش تھیں۔۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment