ایمزٹی وی (تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 855 پوائنٹس گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار 526 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم کچھ ہی وقت میں انڈیکس 1928 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47 ہزار 598 پوائنٹس پرآگیا تاہم دن پر اختتام تک ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 855 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47 ہزار 671 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 383 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جس میں سے 339 کی قیمتوں میں کمی، 32 کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔ دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 1077 اور آل شیئرز انڈیکس میں 1107 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب 30 انڈیکس اور آل شیئر انڈیکس میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی کافی اتار چڑھاؤ رہا تھا تاہم حالیہ مندی وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں طلب کیے جانے کا نتیجہ ہے۔