ایمز ٹی وی(تجارت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2016سے 31مئی2017کے گیارہ ماہ میں حکومت نے7کھرب 88 ارب53کروڑ40لاکھ روپے ( 7ارب 43کروڑ90لاکھ ڈالر ) کا بیرونی قرضہ لیا۔
اس میں2کھرب 12ارب روپے (2 ارب ڈالر )چینی بینکوں سے قرضہ لیا گیا۔ اس عرصے کے دوران حکومت نے 3 کھرب84ارب روپے( 3ارب62کروڑ 28لاکھ ڈالر) قرضہ واپس بھی ادا کیا گیا جس میں1 کھرب 23 ارب 60کروڑ روپے (1ارب16کروڑ60لاکھ ڈالر)کا سود بھی شامل ہے۔