ایمز ٹی وی(بزنس ڈیسک) میسے فرینکفرٹ کے تحت جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی ٹیکسٹائل کی نمائش میں پاکستان کے 100 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 4 مئی 2015کو شروع ہونے والی ’’ٹیک ٹیکسٹائل‘‘ اور’’ ٹیکس پروسیس‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی تجارتی نمائش منعقد ہورہی ہے۔جس میں 54 ممالک کے 1662 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ 4 روز تک جاری رہنے والی نمائش میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ نان ووون اور ٹیکسٹائل کی عمل کاری و لچک پزیر مواد کے ذریعے ٹیکسٹائل اور ایپرل کی صنعت سے نئی مصنوعات اور عمل کاری میں کیا کام لیا جاسکتا ہے