بدھ, 08 مئی 2024


افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،96کلیئرنگ ایجنٹس کی تصدیق کے احکامات جاری

ایمز ٹی وی(بزنس ڈیسک)محکمہ کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے افغان ٹرانزٹ کی گڈز ڈیکلریشن داخل کرانے والے 96 کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی باقاعدہ تصدیق کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ احکامات جاری کرنے کا مقصد اس مر کو یقینی بنانا ہے کہ کسٹمزکلیرنس سسٹم ’’وی بوک‘‘ میں یوزر آئی ڈی (شناخت) صرف وہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ہی استعمال کرسکیں گے جنہیں محکمے کی جانب سے آئی ڈی جاری کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے ایک پبلک نوٹس میں 96کسٹمز ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بذات خود ڈائریکٹوریٹ میں 5 مئی تک آکر اپنی تصدیق کروائیں۔اس ضمن میں  ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کلیئرنگ ایجنٹ مطلوبہ دستاویزات تصدیقی عمل میں مہیا نہ کرسکا تو اس کی ویبوک کی آئی ڈی بند کردی جائے گی اور مطلوبہ دستاویز کی فراہمی تک بحال نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈکی جانب سے مذکورہ اقدام ہونے والی بدعنوانیوں کے باعث اٹھایاگیاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment