ھفتہ, 23 نومبر 2024


پیٹرول کی نئی قیمتوں کی سفارش

 

ایمزٹی وی(تجارت)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment