جمعہ, 22 نومبر 2024


ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ایمزٹی وی(تجارت) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1257ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 840 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت 780 اور دس گرام668روپے 72پیسے پر برقراررہی 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment