ایمزٹی وی(تجارت)تحریک انصاف کے رہنما اورممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو معیشت کے استحکام کیلیے پہلے 100 دنوں میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔
ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے معاشی پالیسی کے نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مینو فیکچرنگ اور انٹرپرائزز سیکٹر کی ترقی کیلیے اقدامات کریگی۔ پرائیوٹ سیکٹرکو50لاکھ گھر بنانے کیلیے سہولت فراہم کریں گے، سیاحت کوفروغ دیں گے، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اصلاحات، انرجی چیلنج سے نمٹنا،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکوگیم چینجربنانا، درآمدات اوربرآمدات کادرمیانی فاصلہ کم کرناشامل ہیں۔