بدھ, 27 نومبر 2024


سونے کی قیمتوں میں 8 ڈالر کی کمی

 

ایمزٹی وی(تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1200ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1200ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور1029روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر58000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49725روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے765 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 655.86 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment