اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دیدی۔ نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دیدی۔
سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز ستمبر کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی س سے قبل نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی
تاہم گزشتہ روز ای سی سی اجلاس میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے