جمعہ, 22 نومبر 2024


چینی کمپنی نے 16 گھنٹوں میں 33کھرب روپے کمالئے

 

کراچی: چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے سولہ گھنٹوں میں33کھرب (پاکستانی کرنسی )کا ریکارڈ قائم کردیا ۔ سنگل ڈے چین میں اس تہوار کا نام ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے،
اس تہوار کا آغاز1996میں نانجنگ یونیورسٹی سے ہوا تھا،مگر 2009میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروباری شکل دے کرآن لائن اشیاءسستے داموں فروخت کرناشروع کیا
یہ تہواراب ہر سال 11نومبر کو منایا جاتا ہے۔علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر33کھرب 24گھنٹوں میںکمائے تھے مگر اس بار اس نے یہ سنگ میل سولہ گھنٹوں میں عبور کرلیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment