جمعہ, 22 نومبر 2024


پیٹرول سستا ہوگیا

کراچی : ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 25 فیصد تک کم ہوگئی جب کہ پاکستان میں پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اعداد شمار کے مطابق عالمی منڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔
 
امریکی خام تیل کی 50 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 19 فیصد کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیلر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت 25 فیصد نہ سہی7 فیصد ہی قیمت میں کمی کر دے تو پٹرول و ڈیزل 7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے.

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی بل کم ہوگا، جس سے پاکستان کو کم ادائیگیاں کرنی پڑیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment