ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکوزبردست تیزی

 

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیرکوزبردست تیزی رہی اور 100انڈیکس 1000 سے زائدپوائنٹس کے اضافے کے بعد 38500پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا جبکہ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب88کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 143.83 فیصد زائد رہا جبکہ 67.53 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز اور دیگرانسٹیٹیوشنز کی جانب سے توانائی، کیمیکلز، سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرزکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ماہرین کے مطابق یواے ای کے ولی عہد کے دورہ پاکستان اوربیلنس آف پیمنٹ کی مد میں پاکستان کی امداد اورآئل سیکٹر ودیگراقتصادی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کے بعد مقامی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اور منافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ، جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1014پوائنٹس کے اضافے سے 38562 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسی طرح کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔مجموعی طور پر 345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 233کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،90میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment