جمعہ, 22 نومبر 2024


آئیسکو سب ڈویژنز میں عملہ اور آلات کی شدید کمی

راولپنڈی :آئیسکو کے تمام سب ڈویژنز میں عملہ اور آلات کی شدید کمی کے باعث شکایات کے ازالہ میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں‘ گاڑیوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے جبکہ ڈرائیور بھی لائن مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انچارج سٹی ڈویژن ایس ای کو آگاہ کئے جانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ایک سب ڈویژن میں ہزاروں صارفین کیلئے ڈیوٹی صرف 2سے 3افراد کی ہوتی ہے‘ دھکا اسٹارٹ گاڑی اکثر خراب ہوتی ہے۔ شفٹ چینج ہوتے وقت ایک فیوز تبدیل کرنے کیلئے بھی چار سے چھ گھنٹے لگا دیئے جاتے ہیں۔ رات کو صورتحال مزید خراب ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر افسران اپنی تمام سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں تو عملہ کے پاس بھی گاڑی اور حفاظتی سامان ہونا چاہئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment