جمعہ, 22 نومبر 2024


پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی مگر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا مگر وہ بھی 6 روپے مہنگا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3،3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment