جمعہ, 22 نومبر 2024


چائنہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےمیں دلچسپی

اسلام آباد:  چینی کمپنیوں نے پاکستان میں اربن پلاننگ، ہاؤسنگ وتعمیرات، توانائی کی پیداوار، تیل و گیس، آٹو سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اے اے کے اینڈ ایسوسی ایٹس ایل ایل سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ینگفو الیکس گانگ کی قیادت میں چائنیز سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان بہتر ترقی کر رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان اب ترقی کے لحاظ سے اس مقام پر ہے جہاں چین آج سے 25سال پہلے تھا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع تلاش کرنا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں و علاقوں میں متعدد بڑے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جبکہ حکومت نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment