انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج 10 پیسے مزید سستا ہو گیا جس کے بعد 151 روپے 85 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہو گیا اور 151 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا جس کے بعد حصص کی مالیت میں 100 کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز ہی کمی آنا شروع ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اور انٹر بینک مارکیٹ میں 3 پیسے سستا ہوا تھا۔ اس کے بعد سونے کی قیمت بھی گرنا شروع ہوئی اور صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے فی تولہ تک سونے کی قیمت میں کمی آئی تھی۔