جمعہ, 22 نومبر 2024


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد

اسلام آباد: حکومت نے اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی ہے اور اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی، تاہم وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کی وجہ سے قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

 

قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment