جمعہ, 22 نومبر 2024


تاجروں نےمطالبات منوانےکیلئے 24 گھنٹےکی ڈیڈلائن دےدی

 اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں وفد نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اوروزارت تجارت حکام شریک ہوئے۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اقتصادی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام نظرآرہا ہے، حکومتی آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے جب کہ بجٹ خسارہ کم ہورہا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کی تعریف کی ہے اور ہمارے معاشی کارکردگی کو سراہا ہے۔

 حفیظ شیخ نے کہا کہ 3 لاکھ 92 ہزار تاجر اس وقت ٹیکس دے رہے ہیں، 30 سے 35 لاکھ تاجر ایسے ہیں جواس وقت ٹیکس نیٹ میں نہیں،  ٹیکسوں کا دائرہ کار وسیع کررہے ہیں، جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کررہے ان سے ٹیکس لیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تاجر رہنماؤں کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے ساتھ مذاکرات کیے۔ مذاکرات میں فکس ٹیکس اسکیم ودیگر معاملات پرگفتگو کی گئی۔ تاجروں نے مطالبات منوانے کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی اور کہا کہ مرجائیں گے مگر اس ٹیکس اسکیم کو نہیں مانیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment