اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے معاملے پراپنے ادارے کی سینئربیوروکریسی کوقائل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ایف بی آرکے چیف کمشنرز کی دو روزہ کانفرنس میں بیوروکریسی کا کہنا تھا ایف بی آرکی جگہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام گھوڑے کوگاڑی کے آگے جوڑنے کے مترادف ہوگا۔ایف بی آرکی عبوری ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی ۔اس منصوبے کے تحت ملک میں پاکستان ریونیواتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کرنا تھا۔وزیراعظم اس منصوبے پر جی ایچ کیوسے بھی مشاورت کرچکے ہیں۔
اجلاس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس معاملے پرچیف کمشنرز اور دوسرے افسروں سے میٹنگ مفید رہی تاہم اب اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز ،تنظیموں اور اسٹاف لیول کے ملازمین سے فیڈ بیک لینے کا بعد فیصلہ کیا جائیگا