جمعہ, 22 نومبر 2024


سال 2019 میں پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

کراچی: سال 2019 میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اتارچڑھاو رہا۔ گزشتہ  سال  2019   کے چھ  مہینوں میں پیٹرول کی قیمت بڑھی اور چارمہینوں میں کمی ہوئی جب کہ دو  ماہ قیمت کو مستحکم رکھا گیاسال 2019  میں چھ  بار اضافے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 28روپے 33 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی جب کہ چار بار کمی سے پیٹرول کی قیمت میں10 روپے 29 پیسے کمی ہوئی ۔

سال کے دوران 2 مرتبہ پیٹرول کی ماہانہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں اور  یوں سال بھر میں پیٹرول کی قیمت 18 روپے4 پیسے بڑھی۔گزشتہ سال کے دوران ڈیزل کی قیمت چھ مرتبہ اضافے سے فی لیٹر قیمت 26 روپے 6پیسے بڑھی جب کہ 3 مرتبہ کمی سے فی لیٹر ڈیزل 11روپے 9پیسے سستا کیا گیا ،3 مرتبہ ڈیزل کی ماہانہ قیمت میں ردوبدل نہیں کیا گیا ، یوں سال بھر میں ڈیزل 14روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ۔

 گزشتہ سال مٹی کا تیل پانچ ماہ سستا اور پانچ مرتبہ مہنگا ہوا جب کہ 2 ماہ ایسے تھے کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہی، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی بیشی کے بعد سال بھر میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 79 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment