ایمز ٹی وی(بزنس) مقامی مارکیٹ میں ایران پر پابندیاں ہٹنے کے بعد ایرانی ریال کی طلب میں اضافہ ہوگیا ، ایک کروڑ ریال ٹریڈنگ کے دوران 40 ہزار روپے کا ہو گیا۔
مختلف ایکسچینج کمپنیز کے مطابق پابندیاں ہٹنے کے بعد پہلے کاروباری دن مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال 34 ہزار روپے فی کروڑ سے بڑھ کر اوسط 40 ہزار روپے ہو گیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق تاریخی طور پر ایرانی ریال 1979 کے ایرانی انقلاب سے قبل مضبوط کرنسی تھی اور اس کی قیمت پاکستانی کرنسی سے بھی زیادہ تھی۔