منگل, 14 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پاکستانی بینکوں کو ایران سے تجارت کی اجازت

 
ایمز ٹی وی (تجارت) اقوام متحدہ کی جانب سے تہران سے اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد پاکستان نے بھی ایران سے تجارتی تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام پاکستانی بینکوں کو ایران سے تجارت کی اجازات دے دی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایران پر موجود اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے بعد ایران پر لگائی گئی گزشتہ بینکس یا ایف آئیز کی پابندی اٹھا لی گئی ہے اور اب ایران سے معمول کی تجارت کی جاسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد مقامی کرنسی مارکیٹ میں ایرانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ایران سے تجارت کی اجازت کا فائدہ ہر سال ایران کا دورہ کرنے والے ہزاروں افراد کو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پابندیوں کے اختتام سے پاکستان اور ایران کے درمیان معمول کی تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد ملے گی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment