بدھ, 27 نومبر 2024


بینک دولت پاکستان کی جانب سے مستحقین کے لئے تحفہ

ایمزٹی وی (بزنس) بینک دولت پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد کی سربراہی میں قائم اپیکس کمیٹی برائے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اجلاس  ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے سود سے پاک 10کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے کی منظوری دی گئی جو تعلیمی سیشن 2013-14اور 2014-15 کے لیے سرکاری جامعات کے مختلف شعبوں میں انڈرگریجویشن، گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی سطح کے 729 طلبہ کو دی جائے گی یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اعلان مالی سال 2002کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا ۔ جس کا مقصد ناکافی وسائل رکھنے والے لائق طلبہ کو مالی امداد کی فراہمی تھی۔ یہ قرضے پہلی قسط کی ادائیگی کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 10 سال کی مدت کے لیے دیے جاتے ہیں اور پہلے روزگار کی تاریخ کے 6ماہ بعد یا تعلیم مکمل ہونے کی تاریخ کے 1سال بعد ماہانہ اقساط میں قابل واپسی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment