جمعہ, 29 نومبر 2024


پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی تھری پر برقرار

ایمزٹی وی(بزنس)بہتر معاشی کارکردگی پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی تھری پر برقرار ، موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومت کواب بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق چھ ماہ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ موڈیز نے آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ کو سراہا ہے ۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی اور ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے جبکہ حکومت کا غیرملکی قرضوں اور امداد پر انحصار، کم شرح ٹیکس، مقامی بچت سکیموں میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سیاسی ماحول میں گرما گرمی معیشت کے لئے پریشان کن اور حکومت کے لئے چیلنج ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment