ھفتہ, 04 مئی 2024


تفریح کے لیے میاں بیوی نے گھر کا نقشہ ہی بدل دیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ کے قصبے ارمیلو کی وجہ شہرت ان دنوں وہ گھر ہے جس میں گھر کے مالک اور ان کی بیگم نے تفریح کے لیے رولر کوسٹر تیار کیا ہے.
 01
کھیل کے میدانوں اور امیوزمنٹ پارکس میں لوگوں کی تفریح کے لیے رولر کوسٹرز تو عام بات ہے مگر ہالینڈ میں ایک گھر ایسا ہے جہاں رولر کوسٹر چل رہی ہے.
 02
ہالینڈ کے قصبےارمیلو کی وجہ شہرت ان دنوں ایک ایسا گھر ہے جہاں رولر کوسٹرچل رہی ہے،رولر کوسٹر میں بیٹھ کر گھر میں داخل ہوں تو سب سے پہلے ڈرائینگ روم آتا ہے پھر بیڈروم اورٹی وی لاونج اور آخر میں آپ کچن سے گزر کر لان میں پہنچ جائیں گے.
03
 
بالائی منزل پر جانے کے لیے رولر کوسٹر میں فزکس کے فارمولے کو بنیاد بنا کر ایک منی کرین لگائی گئی ہے جو آپ کا توازن خراب کیے بغیر پہلی منزل تک پہنچا دیتی ہے.
04
مالک مکان کا کہنا ہے کہ محلے کے کچھ من چلے بچے اس رائڈ کا مزا اٹھانے کے لیے پر تول رہے ہیں لیکن فی الحال ان کو کامیابی نہیں مل سکی ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment