بدھ, 30 اکتوبر 2024


51 سالہ شخص نے کارٹون ڈولز کے ساتھ زندگی گزاردی


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک 51 سالہ شخص حقیقی خواتین کے بجائے اپنی پسندیدہ کارٹون ڈولز کے ساتھ زندگی گزاررہا ہے ‘ اس مقصد کے لیے ا س نے اپنے گھر کو بھی ڈول ہاؤس میں تبدیل کردیا ہے۔ جاپانی اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور اس بات کا ثبوت ایک جاپانی شخص نے

گڑیوں کی محبت میں دنیا کو ترک کرکے دیا ہے۔

1

ہریوکی نمورا کی کوئی بچے نہیں بلکہ ان کی عمر 51 سال ہے اور اپنی پسندیدہ کتابوں اور کارٹونز سے منتخب کی گئی 17 گڑیاؤں کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ان کی خواہش تھی کہ ان کے پسندیدہ کردار زندہ ہوکر سامنے آجائیں کہ وہ ان کے ساتھ کھیل سکیں اور اب وہ یہ زدگی روز جیتے ہیں۔

3

ٹوکیو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کو انہوں نے ایک ڈول ہاؤس میں تبدیل کررکھا ہے اور اور کسی بھی حقیقی خاتون کی نسبت وہ ان گڑیاؤں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں‘ وہ ان کے ساتھ گھر سے باہر جاتے ہیں اور ٖفوٹوگرافی بھی کرتے ہیں‘ اپنی گڑٰیاؤں کے ہمراہ وہ جاپان کے لگ بھگ تمام قابل ذکر سیاحتی مقامات کی سیاحت کرچکے ہیں۔

4

ان کی گڑیوں میں سب سے محبوب گڑیا کا نام ’ٹائس‘ ہے اوروہ ہمہ وقت ان کے ساتھ ہی رہتی ہے، ہریوکی اپنی گڑیوں کو تیارکرتے ہیں اوران کا میک اپ بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میں کام کرتا ہوں تو ہ سب میرے ارد گرد ہوتی ہیں اورمیرے لیے یہی بہت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment