ایمزٹی وی(تعلیم)صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے پروگرام مینجمنٹ اینڈایمپلی منٹیشن یونٹ آف یو ایس ایڈ فنڈزکے بیسک ایجوکیشن پروگرام کا دورہ کیا اور ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یو ایس ایڈ کراچی کے نمائندے مسٹر رینڈی(Rendy) نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام کے اہداف ، مقاصد اور پروگرام کے مختلف اجزائاور ان کی پیش رفت پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پروگرام کے مختلف چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا۔ صوبا ئی وزیر تعلیم نے اسکولوں کی تعمیر میں اعلی معیار برقرار رکھنے ، اساتذہ کی تربیت اور سندھ کے اضلاع میں خواندگی کے معیار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
صوبا ئی وزیر تعلیم نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی پروگرام کو وسعت دینے کے لیے یو ایس ایڈ سے درخواست کی جبکہ یو ایس ایڈ کے نمائندے نے حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون اور پروگرام کی سرگرمیوں کے ہموار عملدرآمد کے لیے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا اور اضافی فنڈز کے لئے درخواست پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔