ھفتہ, 04 مئی 2024


امتحانی نتائج کا اعلان


ایمز ٹی وی ( کراچی ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام سال اول(اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2014-15 اور ڈپلومہ ان کلینیکل نیورولوجی سالانہ امتحانات برائے2014 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق بی کام سال اول کے امتحانات میں کل 40 طلبہ شریک ہوئے،10 کو کا میاب قرار دیا گیا جبکہ30 نا کام قرار پائے، کامیاب طلبہ کا تناسب 25 فیصد رہا۔ڈپلومہ ان کلینیکل نیورولوجی کے امتحانات میں10 طلبہ شریک ہوئے،3 طلبہ کامیاب جبکہ 7 طلبہ نا کام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 30 فیصد رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment