ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا الوداعی دورہ کیا جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل راشد محمود الوداعی دورے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچے تو طلبا نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
جنرل راشد محمود نے این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ سے ملاقات کی جس میں جنرل نذیر بٹ نے جنرل راشد محمود کی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر جنرل راشد محمود نے طلبا اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی ۔